20 جنوری، 2011، 12:33 PM

علی لاریجانی

پارلیمنٹ کے اسپیکر امارات کا دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں

پارلیمنٹ کے اسپیکر امارات کا دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی متحدہ عرب امارات  اسلامی ممالک کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس تہران پہنچ گئے ہیں۔ لاریجانی نے اس اجلاس سے خطاب کرنے کے علاوہ بعض اسلامی ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل مشترکہ تلاش وکوشش کررہے ہیں اور اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ مذکورہ ممالک کی معاندانہ کوشش وں کو ناکام بنانے کے لئے متحد اور ہوشیار رہیں ، انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں امریکہ اور برطانیہ سب سے بڑی رکاوٹ ہیں لاریجانی نے فلسطین کے علاوہ سوڈان ، تیونس اور لبنان کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ لاریجانی آج صبح وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

News ID 1236627

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha